حیدرآباد، 22؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریل بجٹ ختم کرنے اور اس کو عام بجٹ میں ضم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے بعد ریلوے کو مناسب ترجیح نہیں ملے گی اور اس کے منصوبوں میں تاخیر ہو گی ۔سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہاکہ ریل بجٹ اور ریل محکمہ کو آزاد رکھا جانا چاہیے کیونکہ بڑے بنیادی ڈھانچے کھڑنے ہیں۔اگر اسے عام محکموں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے تو مجھے ڈر ہے کہ اسے مناسب ترجیح نہیں ملے گی۔اس سوال پر کہ ریلوے کو اس انضمام کے بعد تقریبا 9700کروڑ روپے کی منافع کی دین داری ادا نہیں کرنی پڑے گا، انہوں نے کہاکہ منافع کو اب بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔آخر کار یہ سرکاری محکمہ ہے۔منافع کا نظام منسوخ کیا جانا چاہیے اور ریلوے کو اور پیسہ الاٹ کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ لاکھوں لوگوں کے سفر کی ضروریات کو پورا کرنے والی ریلوے کو تیز ترین ٹرینیں شروع کرنے اور پرانے پلوں کی تعمیر نو سمیت ترقیاتی منصوبوں کو ہاتھ میں لینا ہے، ایسے میں ان سب کے لیے ہر بار اسے محکمہ خزانہ سے منظوری لینی ہوگی۔